ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اقتصادی بنیاد پر 10 فیصد ریزرویشن پر سپریم کورٹ نے روک لگانے سے کیا انکار

اقتصادی بنیاد پر 10 فیصد ریزرویشن پر سپریم کورٹ نے روک لگانے سے کیا انکار

Mon, 11 Mar 2019 23:50:15    S.O. News Service

نئی دہلی،11 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 10 فیصد اقتصادی ریزرویشن پر کوئی روک نہیں لگائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے اس پر حکم دینے سے انکار کر دیا ہے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی عبوری حکم جاری نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو آئین بنچ کے پاس بھیج کر عدالتی جانچ کرنے پر اگلی تاریخ پرغور کریں گے۔یہ طے کریں گے کہ اسے آئین بنچ کے پاس بھیجا جائے یا نہیں۔سپریم کورٹ 28 مارچ کو کرے گا سماعت۔آپ کو بتا دیں کہ اعلی ذات کے اقتصادی طور پر پسماندہ لوگوں کو ملازمتوں میں 10 فیصد ریزرویشن دینے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سپریم کورٹ سماعت کر رہا ہے۔پچھلی سماعت میں عدالت نے مرکز کو نوٹس جاری کر کے جواب مانگا تھا لیکن قانون پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے ادرا ساہنی معاملے میں سپریم کورٹ کی آئین بنچ کے 50 فیصد کی زیادہ سے زیادہ ریزرویشن کی حد کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔مانا جاتا ہے کہ ایس سی / ایس ٹی ترمیم ایکٹ کے بعد اعلی ذات میں پیدا ہوئے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے مودی حکومت نے اقتصادی بنیاد پر ریزرویشن کا داؤ چلا تھا۔


Share: